سرینگر//شہر کے ٹینگہ پورہ بٹہ مالو علاقے میں گزشتہ روز سنگبازی کے دوران جاں بحق ہوئے ڈرائیور کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا،جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروںکے بیچ اس کی میت جنازہ گاہ تک پہنچا ئی گئی اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں اسے سپرد خاک کیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی ایک بیٹی ہے جبکہ اہلیہ دماغی طور معذور ہے اور وہ خود گھر کا واحد کمائو تھا۔ مقامی لوگوں نے مطا لبہ کیا کہ اس کے لواحقین کے حق میں معا وضہ ادا کیا جائے۔اسکی ہلاکت کے خلاف قمرواری کے بیشتر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی ۔ دکانیں اور کاروباری ادارے مقفل رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی ٹھپ رہی۔