ارشاداحمد
سرینگر// قمرواری میں نیپالی مزدور مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس کے مطابق قمرواری سرینگر کے ہلال آباد سیکٹر نمبر 2 میں واقع ڈاکٹر مرزا ذوالفقار علی ولد مرزا غلام احمد کے رہائشی مکان میں غیر ملکی نیپالی مزدور جس کی شناخت 39 سالہ ادس بہادر گورنگ ساکنہ مارڈی نیپال کے طور ہوئی ہے،مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیکر صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق سردی کی شدت سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش آبائی وطن واپس کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔