سرینگر// پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سرینگر میں برتھنہ قمر واری علاقے سے دو سگے بھائیوں سے پستول کا ایک میگزین اور 12گولیاںبر آمد کی گئیں جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ گرفتاریاں برتھنہ میں تلاشی آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئیں ۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ایک پستول میگزین اور اے کے47بندوق کی12گولیاں بر آمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ اسلح طارق احمد حجام اور اس کے بھائی ریاض احمد حجام کے گھر سے بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔