کپوارہ//قلم آباد ہندوارہ میں کسانو ں نے محکمہ زراعت کے خلاف اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ ایک سال کے بعد انہیں کھا د فراہم کی گئی لیکن اس کا آ دھہ حصہ غائب کیا گیا ۔کسانو ں نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں با قی ماندہ کھاد فوری طور فراہم کریں بصورت دیگر و سڑکو ں پر آکر احتجاج کریں گے ۔قلم آ باد کے آ ڈورہ ،چک اور وار پورہ کے لوگو ں نے بتا یا کہ محکمہ زراعت نے 2016میں دھان کا بیج دیا تاکہ وہ دھان کی فصل تیار کریں تاہم لوگو ں کا کہنا ہے بیج تو فراہم کئے گئے لیکن اس کے لئے کھاد کسانو ں میں تقسیم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ2016 کی کھاد کے بجائے امسال کسانوں میں کھاد فراہم کی گئی وہ ناکافی ہے اور جب اس سلسلے میں انہو ں نے محکمہ زراعت کے ضلع آ فیسران سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے ان کو بتا یا کہ ان کے دفتر سے ایک حکم نامے کے مطابق ان کسانو ں میں 50فیصدکھاد فراہم کئے جانے چائیں لیکن ان کسانو ں کے مطابق انہیں صرف اس کا آ دھہ حصہ دیا گیا باقی کھاد یں کہا ں گئیں، اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔کسانو ں نے طالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ اس کے لئے ایک تحیقاتی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ ملو ث عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔