کپوارہ //قلم آ باد ہندوارہ کی اکثرسڑکو ں پر گندگی کے ڈھیر موجود رہنے کی وجہ سے بدبو پھیل رہی ہے جس سے عوام کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ تحصیل صدر مقام قلم آ باد ،عید گاہ آ ڈورہ ،درنگسو اور مڈل سکول آ ڈورہ کی سڑکو ں پر کوڑا کرکٹ کے علاوہ گوبر کے ڈھیر جمع ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں دن بھر بد بو پھیلتی ہے ۔ لوگو ں کے علاوہ سکولی بچو ں کو ان سڑکو ں پر چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ نے ان دیہات کو صاف رکھنے کے لئے سوچھ بھارت مشن کے تحت مہم چلائی لیکن ان خوبصورت مقامات پر گوبر کے ڈھیر جمع ہیں ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔