Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

قلب و ذہن کی آلودگی تباہی کا پیش خیمہ! غورطلب

Towseef
Last updated: April 8, 2025 1:09 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

سبدر شبیر

دنیا میں جو کچھ وقوع پذیر ہوتا ہے، وہ کسی نہ کسی سبب کا نتیجہ ہوتا ہے۔ انسان کی نافرمانیاں، اخلاقی زوال اور گناہوں کی کثرت نہ صرف اس کی روحانی تباہی کا باعث بنتی ہیں بلکہ بعض اوقات فطرت بھی اس پر ردعمل ظاہر کرتی ہے۔ تاریخ کے اوراق کو پلٹ کر دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ جب بھی کوئی قوم اجتماعی طور پر ظلم، ناانصافی، گناہ اور بغاوت میں حد سے گزر گئی، تو قدرت نے اسے کسی نہ کسی آفت کے ذریعے جھنجھوڑا۔

انسانی زندگی میں گناہ ایک ایسی تاریک قوت ہے جو نہ صرف قلب و روح کو زنگ آلود کر دیتی ہے بلکہ اجتماعی طور پر بھی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ جب معاشرے میں ظلم، ناانصافی، سود، فریب، بدعنوانی، اور دیگر گناہ عام ہو جاتے ہیں، تو اللہ کی طرف سے تنبیہ آتی ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:(ترجمہ)’’خشکی اور تری میں فساد ظاہر ہو گیا ہے لوگوں کے اعمال کے سبب، تاکہ اللہ انہیں بعض اعمال کا مزہ چکھائے، شاید وہ رجوع کر لیں۔‘‘یہ آیت واضح کرتی ہے کہ انسانی گناہوں کا اثر صرف فرد تک محدود نہیں رہتا بلکہ پورے سماج کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔خشک سالی ،زلزلے، سیلاب، آتش فشاں، طوفان، وبائیں اور دیگر قدرتی آفات محض سائنسی عوامل نہیں بلکہ بعض اوقات یہ انسان کی نافرمانیوں پر اللہ کی طرف سے تنبیہ بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب انسان کو رک کر سوچنا چاہیے کہ آیا وہ قدرت کے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا؟تاریخ گواہ ہے کہ جب قوم نوحؑ نے گناہ اور سرکشی کی حدیں پار کیں تو انہیں طوفان نے گھیر لیا، قوم لوط ؑ بے حیائی میں مبتلا ہوئی تو اللہ نے ان پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسا دی اور قوم عاد اپنی طاقت کے نشے میں چور تھی تو تیز ہوا کے جھکڑوں نے انہیں نیست و نابود کر دیا۔ یہ سب واقعات اس حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جب انسان اپنی حدیں پار کرتا ہے، تو قدرت کا انتباہ سامنے آتا ہے ۔

ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اندر جھانکیں اور یہ دیکھیں کہ کہیں ہم بھی کسی اجتماعی گناہ کا حصہ تو نہیں؟ ظلم، ناانصافی، ریاکاری، حرام خوری، فحاشی اور بے حیائی سے بچنا ضروری ہے۔ اگر ہم قدرتی آفات سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی زندگیوں کو اللہ کے احکامات کے مطابق ڈھالنا ہوگا، صدقہ و خیرات کو اپنانا ہوگااور اپنے کردار کو بہتر بنانا ہوگا۔

قدرتی آفات محض اتفاق نہیں ہوتیں بلکہ بعض اوقات یہ انسانی گناہوں کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہیں۔ یہ ہمیں ہماری کمزوری اور بے بسی کا احساس دلاتی ہیں اور قدرت کے سامنے ہماری حقیقت کو آشکار کرتی ہیں۔ اگر ہم ان آفات سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پیغام کو سمجھنا ہوگا، جو ہمیں نیکی، تقویٰ، انصاف اور بھلائی کی دعوت دیتا ہے۔ ہمیں اپنے اعمال کی اصلاح کرنی ہوگی، توبہ اور استغفار کو اپنا شعار بنانا ہوگا اور اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنی ہوگی۔ دنیا میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ کسی نہ کسی حکمت کا حامل ہوتا ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اللہ کے ان پیغامات کو سمجھ کر اپنی زندگیوں کو سنوارتے ہیں یا غفلت میں پڑ کر مزید تباہی کی طرف بڑھتے ہیں۔
(رابطہ۔9797008660)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025
کالممضامین

گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت

July 9, 2025
کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?