یو این آئی
دوحہ// ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قطر میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ جسد خاکی آخری آرام گاہ لے جایا جا رہا ہے۔اسماعیل ہنیہ کی میت نماز جنازہ قطر کی سب سے بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی جس میں دنیا بھر سے مختلف شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر پہنچے ہیں۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور لوگ اپنے محبوب رہنما کی دائمی جدائی کے غم میں روتے دکھائی دئے۔نماز جنازہ کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کا سفر آخرت ان کی آخری منزل کی جانب جاری ہے ۔