عاصف بٹ
کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ کی سڑکوں پر غلط پارکنگ و ٹریفک جام کے سبب عوام سخت پریشان ہے جبکہ انتظامیہ و متعلقہ محکمہ جات کی خاموشی کی سوال پیدا کررہی ہے جسکا خمیازہ سکولی طلباءو ملازمین کو بھگتناپڑرہا ہے۔ قصبہ میں بس سٹینڈ سے کلیدچوک تک سکولی و دفتری اوقات کار کے دوران اس قدر جام لگ جاتا ہے جسے گھنٹوں کھولنے میں لگ جاتے ہیں اور پولیس و ٹریفک کے اہلکار محض چند مقامات پر نظر آتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بیشتر دفاتر ،سکول ،کالج اس سڑک پر موجود ہیں جسکے سبب صبح کے وقت بھیڑ کافی بڑھ جاتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔جہاں لوگ سڑکوں پر گاڑیوں کی غلط پارکنگ کرتے ہیں وہیں پولیس و ٹریفک اہلکار خاموش تماشائی بنے ہوتے ہیں اور اس معاملے سے نمٹنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ انہوں نے اے آر ٹی او کشتواڑ و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ ا س پر ٹھوس اقدام اٹھائیںاور صبح کے اوقات میں اس سڑک پر پولیس و ٹریفک اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کرکے اس سڑک پر ٹریفک نظام کو بہتر بنایاجائے تاکہ سکولی طلبہ و ملازمین کو آئےروز مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔