سوپور //قصبہ سوپور اور اس کے گردنواح میں بجلی کے شیڈول میں غیر ضروری کٹوتی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بجلی شیڈول میں غیر ضروری کٹوتی کی وجہ سے شام ہوتے ہی علاقوں میںگھپ اندھیرا چھا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ لوگوںاور زیر تعلیم طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعلیم بچوں کے امتحانات جاری ہیں اور بجلی کی آنکھ مچولی سے اُن کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوںمیں پانی کی سپلائی کا انحصار بھی بجلی پر ہی ہے اور بجلی کی عدم دستیابی سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس بارے میں ایک مقامی تاجر محمد شفیع چنگال نے کہا کہ قصبہ سوپور ایک تارنچی تجارتی قصبہ ہے مگر بجلی کی غیر ضروری کٹوتی سے یہاں کی تجارت پر بھی کافی بُرا اثر بڑرہا ہے اور حکومت کے ساتھ ساتھ محکمہ بجلی کے افسران بھی ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں اس بارے میں جب بجلی کے ذمہ داران سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ہے کہ بجلی میں غیر ضروری کٹوتی کی واحد وجہ اوور لوڈنگ ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگ اکثر و بیشتر بجلی کا غلط استعمال کرتے ہیں جس سے بجلی میں زیادہ اوور لوڑنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی گرمیوں کے دنوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔