سرینگر//وزیر مملکت برائے حج و اوقاف، صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، بجلی ، صنعت و حرفت ،فاروق احمد اندرابی نے متعلقہ حکام کو وادی کے تمام قصبہ جات میںنصب تمام سٹریٹ لائیٹس تین دن کے اندر قابل کا ر بنانے کی ہدایت دی۔اندرابی آج صوبہ کشمیرمیں سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب و مرمت کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری بجلی ، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہر ی ترقی ، سیکرٹری سیاحت، کمشنر ایس ایم سی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اندرابی نے کئی علاقوں میں ناکارہ سٹریٹ لائیٹوں پر اپنی تشو یش کا اظہا رکرتے ہوئے ان کی فوری مرمت کی ہدایت دی۔ اُنہوںنے ان علاقوںمیں سٹریٹ لائیٹس نصب کرنے کی ہدایت دی جو اب تک اس سہولیت سے محروم ہے۔وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام قصبہ جات میں تین دن کے اندر سٹریٹ لائیٹوں کی تنصیب و مرمت کو یقینی بنائیں ۔ انہوںنے ایس ایم سی اور بجلی محکموں کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مشترکہ طور ایسی ذیلی سڑکوں کی نشاندہی کریں جہاں سٹریٹ لائیٹس نصب نہیں ہے او رایک ہفتے کے اندر اندر ان کی تنصیب یقینی بنائیں۔وزیر نے افسروں کو بچوں کی پارک اور دیگر تفریحی مراکزمیں لائیٹنگ کا معقول انتظا م کرنے کی ہدایت دی۔