محمد تسکین
بانہال// سب ڈویژنل مجسٹریٹ بانہال رضوان اصغر نے ایک حکم جاری کرکے قصبہ بانہال کو نو پارکنگ زون قرار دیا ہے اور کسی بھی قسم کے دو اور چار پہیہ گاڑیوں کو قصبہ بانہال میں پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس کی حکم عدولی کی صورت میں قانونی کاروائی انجام دی جائے گی۔ گاڑی والوں سے کہا گیاکہ وہ صرف میونسپل کمیٹی بانہال کی سابقہ بس سٹینڈ نزدیک عیدگاہ مسجد کی پارکنگ کو ہی استعمال کریں اور سابقہ قومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال کے آگے پچھے کسی بھی جگہ اپنی گاڑیوں کو ہرگز پارک نہ کریں۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ یہ اقدام ٹریفک کی بہتر نقل و حرکت اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔