محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں آئے روز کے ٹریفک جام کی وجہ سے عام لوگوں اور دکانداروں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے اور بانہال بائی پاس کی تعمیر میں ہورہی تاخیر اس کیلئے سب سے بڑی وجہ ہے۔ منگل کے روز بھی قصبہ بانہال اور فورلین ٹنل کے درمیان وقفے وقفے سے ٹریفک جام رہا تاہم بعد میں ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے بانہال اصغر ملک اور ایس ایچ او بانہال نعیم الحق اپنے اہلکاروں کے ہمراہ ٹریفک جام کو کھولنے میں لگے اور سہہ پہر تک اس پر قابو پایا گیا۔ منگل کے روز شاہراہ پر معمول کے ٹریفک میں دو طرفہ مسافر ٹریفک اور کشمیر سے جموں کی طرف ٹرکوں کو چلنے کی اجازت تھی۔
قصبہ بانہال میں ٹریفک جام روز کا معمول
