عظمیٰ نیوز سروس
جموں/ /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات ترقی کارپوریشن ( جے کے ایس سی ایس ٹی اور بی سی ڈی سی ) کی 43 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود ، سیکرٹری قبائلی امور ، ڈی جی بجٹ ، ڈی جی پلاننگ ، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی مرکزی وزارت ، قبائلی امور کی مرکزی وزارت ، نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، نیشنل شیڈولڈ ٹرائب فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، نیشنل معذور فائناس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، نیشنل صفائی ملازمین فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نمائندے ، قومی پسماندہ طبقات مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن اور قومی اقلیتی مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جاری منصوبوں کا جامع جائیزہ لیا ، ترقیاتی پروگراموں کا جائیزہ لیا اور ان کمیونٹیز کو درپیش منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اختراعی طریقوں پت غور و خوض کیا ۔ بورڈ نے کارپوریشن کی کارکردگی اور مالی پوزیشن پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا ۔ میٹنگ کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے جامع ترقی کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا اور جموں و کشمیر میں درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرنے والی پالیسیوں کو نافذ کرنے میں کارپوریشن کے کردار کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کارپوریشن کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کیلئے تعلیم ، روز گار اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے کیلئے مواقع اور اقدامات تلاش کریں ۔ میٹنگ کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اہم فیصلے لئے ۔ بورڈ نے کارپوریشن کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ قرض حاصل کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنائے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کارپوریشن کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ میٹنگ کے دوران ایم ڈی جے کے ایس سی ایس ٹی اینڈ بی سی ڈی سی نے کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی اور کام کاج کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔