جموں// جموں کشمیر بنک کی ایک ٹیم نے جمعرات کی دوپہر کو کٹھوعہ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال کو قرضہ ادا نہ کرنے کی بنا پر سربمہر کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر بنک کی ایک ٹیم نے پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے جمعرات کی دوپہر کٹھوعہ میں آستھا نرسنگ ہوم نامی پرائیویٹ ہسپتال کو سربمہر کیا۔بنک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہسپتال کے حق میں ایک کروڑ 37لاکھ رپیے بقایا تھے اور ہماری بار ہا یاد دہانیوں اور وارننگوں کے باوجود بھی ہسپتال انتظامیہ نے قرضہ ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے کارروائی کی ہے اور جب ہسپتال انتظامیہ قرضہ ادا کرے گی یا قرضہ کی قسط ادا کرے گی تو ہسپتال کو کھول دیا جائے گا۔