سرینگر// پشو وبھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی کی ہدایت پر ناظم بھیڑ پالن کشمیر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ عید گاہ ، نوشہرہ ،راولپورہ اور رعناواری علاقوں کا دورہ کر کے وہاں پر قربانی کے لئے رکھے گئے جانوروں کا طبی معائینہ کیا۔ معائینے کے دوران پایا کہ وہاں پر رکھے گئے کچھ جانورقربانی کے لئے جسمانی طور ٹھیک نہیںتھے۔انہوںنے ہدایت دی کہ صحت مند اور جسمانی طور ٹھیک جانوروں کو ہی قربانی کے لئے دستیاب رکھا جائے۔ جانوروں کا جسمانی طور معائینہ کرنے اور وہاں پر ان کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر وںکی ٹیم نے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر نے قربانی کے جانوروں کی جسمانی جانچ اور ان کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موبائیل وینوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے مذکورہ علاقوں میں قائم کئے گئے کیمپو ں میں بیمار اور زخمی قربانی کے جانوروں کے لئے طبی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔قائم کردہ کیمپوں میں ڈاکٹروں اور سینئر افسروں نے قربانی کے جانوروں کی جانچ اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کی۔