مظفرآباد//تحریک المجاہدین نے رئیس احمد وانی عرف ابو بکر نامی جنگجو کی غائبانہ نماز جنازہ الشفاءمہاجر کیمپ امبور مظفرآباد میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں تحریک المجاہدین کے امیراورمتحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ جمیل الرحمن،عبدالستار مدنی،اشتیاق احمد بٹ،عبدالشکور آزاد،کمانڈر ابو حمزہ،فاروق احمد،اختر بٹ،رفیق لون،سرانداز میر سمیت جمعیت اہلحدیث کے دانیال شہاب سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ جمیل الرحمن نے کہا کہ خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی قربانیوں کو یاد رکھناضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بچہ بچہ بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر ہے اور دشمن کو واضح پیغام دے رہا ہے کہ جتنا جلدی ہو سکے کشمیر سے نکل جاﺅ۔