سرینگر//حریت (گ)،مسلم لیگ،پیپلز پولیٹکل فرنٹ،تحرےک کشمےر، ڈ ےمو کر ےٹک پو لےٹکل مو منٹ،لبریشن فرنٹ (آر )،حریت (جے کے)، ماس مومنٹ،سالویشن مومنٹ ،لبریشن فرنٹ (ح) اور تحریک مزاحمت نے حاجن معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے 6عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کیاہے ۔ حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرفروش قوم کی آزادی کیلئے اپنی معصوم زندگیاں قربان کررہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا ”یہ نوجوان ہم پر یہ ذمہ داری عائد کرتے ہیں کہ ہم ان کے اس مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہد کو یکسوئی کے ساتھ جاری رکھیں“۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے آپ کو بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار ہے ، لیکن اس نے ایک قوم کے تمام جمہوری حقوق کو اپنی فوجی طاقت کی بنیاد پر سلب کررکھے ہیں جس وجہ سے ہمیں بے مثال قربانیاں دینا پڑرہی ہیں۔گیلانی نے کہا کہ بھارت طاقت کی بنیاد پر ہمیں پشت بدیوار کرنا چاہتا ہے اور اس نے ہماری تمام تر سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندیاں عائد کرکے ہمارے ان سرفروشوں کو یہ راستہ اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ مسلم لےگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ عنقرےب ان نوجوانوں کا لہو رنگ لائے گا ۔لےگ ترجمان بیان مےں کہا ہے کہ جموں کشمےر کا کوئی چپہ اےسا نہےں ہوگا جہاں ان جےالوں کا خون نہ گرا ہوگا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمےری عوام کو دنےا کی کوئی طاقت زےادہ دےر تک زنجےروں مےں جھکڑ کے نہےں رکھ سکتی ہے ۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل نے زکورہ سرینگر اور حاجن بانڈی پورہ میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائیوں میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی حقیقت اس بات کی گواہ ہے کہ اگر بھارت نے اب تک غیر حقیت پسندانہ رویہ اور ہٹ دھرمی اختیار نہیں کی ہوتی تو کشمیر کی سرزمین میں جاری یہ خون خرابے کا ماحول دیکھنے کو نہیں ملتا ، جس میں پانی کی طرح انسانی خون بہ رہا ہے ۔تحرےک کشمےر نے خراج عقےدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں ہر گز رائےگاں نہےں جائیں گی۔ ڈ ےمو کر ےٹک پو لےٹکل مو منٹ کے چیئر مین فر دوس احمد شاہ نے خر اج عقےد ت ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تحر ےک آ ز ادی کو مسئلہ کشمےر کے پُر امن حل تک جاری و سا ری رکھنے کا عہد کےا ہے اور قربانےاں قو م کا بےش بہا اثا ثہ ہےں ۔ لبریشن فرنٹ (آر ) ترجمان نے معرکہ حاجن میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں اور مغیث احمد کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ایسی صورتحال کوجنم دے رہا ہے جو خطے میں کسی بھی وقت ایک بڑے المیے کا سبب بن سکتی ہے ۔حریت کانفرنس( جے کے) کے کنوینیراور مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئر مین شبیر احمد ڈار کی قیادت میں ایک وفد نے مغیث احمد کے گھر پارمپورہ جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ انکے ہمراہ ینگ مینز لیگ کے امتیاز احمد ریشی اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو تھے۔وفد نے حاجن میںجاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ ماس مومنٹ نے جاں بحق ہوئے نوجوانوں کو قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے خون نے رواں تحریک کو عالمی ایوانوں تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ27برسوں سے کشمیری نوجوان حصول مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور اس دورن اپنے گرم لہو سے رواں تحریک کے پودے کو سینچا۔انہوںنے کہا کہ ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری تمام تحریک پسند لیڈر شپ اور عوام پر ہے۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ اورلبریشن فرنٹ( ح)چیئرمین جاوید احمد میر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جوانیاں لٹارہے ہیں ۔انہوں نے ریاست کے موجودہ رنجیدہ واقعات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکام کے سخت رویہ سے ہماری نوجوان نسل کو پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے ۔ تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے کہا کہ قربانیوں کو الفاظ کے دائرے میں سمیٹنا مشکل ہے ۔ انہوں نے تحریک آزادی کے خلاف کی جارہی سازشوںکے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم آپسی اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے منزل کی جانب آگے بڑھیں ۔