Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

’قربانیاں قوم کے جذبہ حریت کو غیر متزلزل بناتی ہیںاور مہمیزکرتی ہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 28, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
سرینگر//سیموہ ترال میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے حزب المجاہدین کمانڈر سبزار احمدبٹ اورفیضان احمد کو جماعت اسلامی، فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ، نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان ، انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغا سید حسن، ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ چیئرمین فردوس احمد شاہ، اسلامک پولٹےکل پارٹی سربراہ محمد ےوسف نقاش ، کشمےر تحرےک خواتےن کی سر براہ زمردہ حبےب ، لبریشن فرنٹ (آر) جنرل سیکریٹری وجاہت بشیر قریشی ، پیپلز فریڈم لیگ جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان ، پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی ، تحریک مزاحمت چیئرمین بلال صدیقی ، حریت (جے کے) سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبربٹ، ماس مومنٹ سربراہ فریدہ بہن جی اور پیروان ولایت نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جماعت اسلامی نے سیموہ ترال میں ہوئی جھڑپ کے دوران سرکاری فورسز نے عوام پر جس تشدد کا مظاہرہ کیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت یہاں کے عوام کے خلاف واضح انتقام گیری پر اُتر آئی ہے۔ اس جھڑپ میں مارے گئے دو جوانوں نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی خاطر ہی اپنی جوانیاں قربان کیں ورنہ جوانی میں موت کو گلے لگانے کا کسی انسان کو کوئی شوق نہیں ہوتا ہے۔کشمیری قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ جماعت اسلامی کشمیری عوام پر بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جارہے مظالم کو انسانیت کش کارروائی قرار دیتے ہوئے اقوام عالم پر زور دیتی ہے کہ اگر وہ جنوبی ایشیائی خطے میں پائیدار امن کے قیام میں سنجیدہ ہیں تو مسئلہ کشمیر کو یہاں کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرانے کی خاطر گفت و شنید کا آغاز کرائیں اور کشمیری لیڈرشپ کو بھی اس میں شامل کریں اور سید علی گیلانی سمیت تمام حریت لیڈروں کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد قدغنوں کو ہٹوانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ شبیر احمد شاہ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سبزار احمد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اور راہِ حق کے لئے ان کے چھوڑے ہوئے نقوش کبھی بھی مٹ نہیں سکتے ۔شبیر شاہ نے سبزار احمد بٹ کو نوجوانوں کے لئے ایک نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مختصر مدت حیات میں انھوں نے جس طرح تحریک آزادی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں وہ آنے والی نسلوں کے لئے مہمیز کا کام دے گی ۔انہوںنے ترال کے لوگوں کے جذبہ آزادی کوتحریک کے لئے ایک اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مردم خیز بستی نے تحریک آزادی کے لئے جو گراں قدر خدمات پیش کی ہیں ،اس کے لئے تاریخ انہیں سنہری حروف میں یاد رکھے گی ۔ ایک وفدنے ،جس میں بشیر احمد شاہ، منظور احمد خان، محمد شفیع لون شامل تھے، ترال جا کر جنگجوﺅں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نعیم احمد خان نے کہا کہ جب تک بھارت تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنا غیر دانشمندانہ طرز عمل و طرز فکر تبدیل نہیں کرے گا تب تک خون خرابے کا سلسلہ جاری رہے گا اور جنوب ایشیا کے امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے نہتے مظاہرین پر طاقت کے اندھے استعمال پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے کشمیر میں ظلم و بربریت کے سبھی ریکارڈ مات کئے ہیں۔پارٹی صدر دفتر پر کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نعیم خان نے کہاکہ متنازعہ خطے کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی قربانی جاری تحریک مزاحمت کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ حریت پسند عساکر کی قربانیاں قوم کے جذبہ¿ مزاحمت کو غیر متزلزل بناتی ہیں اور اپنے آج کو قوم کے کل پر قربان کرنے والے جانبازوں کا جذبہ حق و حریت ہی رواں جدوجہد کی حقیقی روح ہے۔ انہوںنے فورسز کی طرف سے نہتے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خانقاہ ترال کے مولوی عاقب احمد کو مارے جانے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہر تصادم آرائی کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فورسز کا مشغلہ بن چکا ہے۔ فردوس احمد شاہ نے کہاکہ ہمارا جوان اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں اور قربانیوں سے کسی کو غداری کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور نہ خود غداری کے مرتکب ہوں گے۔محمد ےوسف نقاش نے کہا کہ عسکریت پسند ہمارے ہےرو ہے اور ہماری تحرےک آ زادی کےلئے قےمتی اثاثہ ہے اور انکی بےش بہا قربانےوں کو کسی بھی قےمتی پر ضائع نہےں ہو نے دےنگے۔زمردہ حبےب نے کہا کہ حکومت ہندوستان کی مکروہ چالوں،سےاسی شعبدہ بازی ،جھوٹے وعدوںاورظلم و تشددکی وجہ سے ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بندوق اُٹھانے پر مجبور کےا جارہاہے اورعظےم قربانےوں کو فراموش نہےں کےا جا سکتاہے۔وجاہت بشیر قریشی نے کہا کہ جنگجووں کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے مکلف ہیںاورریاست کی موجودہ خون آشام صورتحال کےلئے صرف بھارتی قائدین کی ہٹ دھرمی ایک بڑی وجہ ہے ۔محمد رمضان خان نے کہا کہ عسکریت پسند جذبہ آزادی سے سرشار اورہمیں بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کےلئے ایک مقدس لڑائی میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اوریہ ہماری ملی ذمہ داری ہے کہ ان نوجوانو کے گرم گرم لہو کی حفاظت کرےں اور آزادی کی اس جدوجہد کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ محمد یاسین عطائی نے کہا کہ نوجوانوں کی قربانیاں قوم کا اثاثہ ہوتا ہے اوردیر سویر شہداءکا خون رنگ لائےگا ۔بلال صدیقی نے کہا کہ کامیابی کی منزل حاصل کرنے کے لئے قربانیوں اور ایثار کا مظاہرہ ہی ایک واحد سبیل ہے ۔انھوں نے جنگجوﺅں کے مارے جانے سے متعلق بڑھتے ہوئے واقعات پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ اور غور طلب معاملہ ہے۔حریت (جے کے )کے کنوینر اور مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار ، ماسٹر محمد مقبول نے ترال میں فورسز کی طرف سے پرامن احتجاجیوں پر گولیوں اور طاقت کے بے تحاشا استعمال کی مذمت کی۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ قوم ان قربانیوں کو فراموش نہ کریں۔ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی ظلم وجبر اورقبضے کے خلاف برسر پیکار ہیںاور آئے روز اپنی عظیم جانوں کا نذرانہ وطن عزیز کی آزادی کے لئے پیش کرر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمانڈر سبزاراحمد اور دیگر جوانوںنے جو رول رواں جدوجہدآزادی میں ادا کیا اسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا

July 15, 2025
تازہ ترینکشمیر

بمنہ سرینگر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

July 15, 2025
تازہ ترینکشمیر

سالانہ امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

July 15, 2025
کشمیر

پاکستان کا مقصد فرقہ وارانہ تقسیم کی کوشش تھی پہلگام حملہ سیکورٹی کی ناکامی،میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں:لیفٹیننٹ گورنر

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?