سرینگر//تحریک حریت ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ،فریڈم مومنٹ ، ڈےمو کرےٹک پو لٹےکل مومنٹ،مسلم کانفرنس،محاذآزادی، پیپلز فریڈم لیگ،سالویشن مومنٹ ،مسلم لیگ ، پےپلز لےگ اور ووئس آف وکٹمزنے شوپیاں معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آئے روز ارض کشمیر میںجلیاں والا باغ دہرا رہاہے اورفوج کو قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔تحریک حریت سے وابستہ بشیر احمد قریشی ، سید ظہور الحق گیلانی اور شوکت احمد پر مشتمل ایک وفدنے صدام پڈر، مولوی بلال احمد ، توصیف احمد شیخ ، عادل احمداور نثار احمد کمہار کی نماز جنازوں کی پیشوائی کی جبکہ محمد رفیق اویسی اور معراج الدین ربانی نے گاندربل جاکر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ اس موقع پر تحریک حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ بھارت نے ارض کشمیر کو جلیاںوالا باغ میں تبدیل کرکے انسانی خون پانی کی طرح بہایا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فوج نے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ تیز کردیا ہے، اس پر من حیث القو م غور کرنا چاہئے کہ کس طرح بھارت کے حکمران کشمیریوں کی اس نسل کُشی پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیںاور آئے روز کشمیر میں جلیاں والا باغ دہرایا جارہا ہے ۔ تحریک حریت قائدین نے کہا کہ’ ہمارے یہ سرفروش بھارتی حکمرانوں کے فوجی طاقت کے بھرم کوتوڑنے کیلئے اپنی جوانیاں لٹارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس قربانیاں ایک عظیم سرمایہ ہے اور ان قربانیوں کی حفاظت کرنا اور تحریک آزادی کا ساتھ دینا ہمارے لیے فرض ہے۔دریں اثناءمحمد یوسف مجاہد اور غلام محمد ہرہ نے شوکت احمد ٹاک ساکن پنجگام کو خراج عقیدت ادا کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت صرف کشمیر کی زمین سے دلچسپی رکھتا ہے اور اُسے کشمیری عوام کے ساتھ کوئی واستہ نہیں ہے۔فریڈم پارٹی کا ایک وفدنے انجینئر فاروق احمد خان کی سربراہی میں غمزدہ کنبوں کی ڈھارس بندھانے کیلئے اُن کے ساتھ ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔تعزیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وفد نے متنازعہ خطے کے اندر جاری خون خرابے کو فوری طورروکنے پر زور دیا بصورت دیگر صورتحال بگڑ کر ہر کسی کے قابو سے باہر ہوجائے گی۔فریڈم پارٹی نے وردی پوش اہلکاروں کے ہاتھوں تازہ ہلاکتوں پر انتہائی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہمارے لخت جگروں کو اس لئے چن چن کر موت کی ابدی نیند سلایا جارہا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کے جذبہ آزادی کو ختم کیا جاسکے‘ ۔فریڈم موومنٹ نے وادی میں نہتے کشمیر ی نوجوانوں کے قتلِ عام پر سخت رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل عام کی مذمت کی ہے ۔ فریڈم موومنٹ کے چیئرمین محمدشریف سرتاج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ شوپیان میں ہوئی قتل و غارت سے پورا کشمیر سوگوار ہے اور یہ عام خیال ہے کہ فورسز عوام پر فائرنگ کےلئے تمام قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں اورجنگجو نوجوانوں کے بہانے فائرنگ کے دوران عام لوگوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا جارہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کو موجودہ مودی سرکار کی پالیسی کاحصّہ تصور کیا جارہاہے اوراس قتل عام میں پی ڈی پی بھی برابر شامل ہے ۔انہوں نے وادی کشمیر کے شوپےاں اوردیگر علاقوں کے نہتے نوجونوں کا فورسز کے ہاتھوں بہمانہ قتل پر سخت رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل عام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دہشت گردی اور معصوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کوبند کر انے میں اپنا رول ادا کریں۔ ڈےمو کرےٹک پو لٹےکل مومنٹ کے جنرل سکر ےٹری خواجہ فردوس نے خراج عقےدت پےش کرتے ہو ئے کہا کہ جموں کشمیر کے معصوم عوام پر ایک خونین جنگ مسلط کی گئی ہے اور سرزمین کشمیر پر بھارتی افواج کی موجودگی سے عام شہریوں کی زندگی جہنم زار بن چکی ہے اور آئے روز ہمیںاپنے جوانوںکی لاشوں کو کندھا دینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبہ بند طریقے سے نسل کشی کا منصوبہ عملایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی جدوجہد آزادی سے یہ سبق لینا چاہئے تھا کہ جب کسی قوم کے جوان اپنی آزادی کو اپنا مشن بنا لیتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت پھر انہیں زیر نہیں کر سکتی۔محاذآزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر اور نائب صدر قطب عالم نے شہری ہلاکتوں کو نسل کُشی قرار دےتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے شخصی راج میں قتل وغارت گری کے اعصاب شکن اور صبر آزما دور بھی دیکھے ہیں اور حق پرستوں پر مصائب کے پہاڑ توڑے گئے لیکن کشمیری عوام نے کبھی بھی ظالم کے آگے سر نہیںجھکایا ۔پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی قوم اس وقت ہندوستانی فوجیوں اور ریاستی حکومت کے مظالم کا نہ ختم ہو نے والے سلسلے کا جواں مردی سے مقابل کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دنیا کو کشمیر کی تشویشناک صورتحال کا فوری طورادراک کرنا چاہئے اور انسانی بنیادوں پرکشمیر یوںکی مدد کر نی چاہئے۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کے قتل عام سے تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔پارٹی کے ایک وفد نے سوگوار کنبوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیااور اُن کی ڈھارس بندھائی۔ مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے چیئرمین مشتاق الاسلام نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور کمسن شہریوں کی جدائی اگرچہ باعث رنج و غم ہے اور احاطہ اظہار سے باہر ہے لیکن ہمیں اس بات پر مکمل ایمان ہے کہ ان کے مقدس خون کے طفیل کشمیری منزل مقصود تک ضرور پہنچ جائیں گے ۔ پےپلز لےگ کے سینئر وائس چیئر مےن محمد ےاسےن عطائی نے شو پیاں اور چھتہ بل میںجاں بحق ہو ئے جنگجوﺅں اور عام شہر ےوں کوخراج عقیدت اور عادل احمد کوفورسز گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار کر جان بحق کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی یہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔مقامی حقوق انسانی فورم وﺅئس آف وکٹمز نے شہری ہلاکتوں پرکراس فائرنگ کالیبل چسپاں کئے جانے کوپولیس کے غیرذمہ دارانہ رویہ سے تعبیرکرتے ہوئے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ اب ریاستی پولیس معصوم شہریوں کی حفاظت کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کوفراموش کررہی ہے ۔