سرینگر//سابق وزیراعلی عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ سنجوان فوجی کیمپ پر ہوئے جنگجویا نہ حملے میں مارے گئے جوانوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے درمیان ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک فوجی کی زخمی بیوی نے جموں کے ایک ہسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ عبداللہ نے ٹویٹ کیا ’’خدا ان اہلکاروں کی روح کوسکون دے ‘‘۔