سرینگر//دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے میربازار میں مارے گئے لشکر کمانڈر فیاض احمد اور ایک عام شہری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں کبھی ضائع نہیں ہونگی اور آزادی مقدر ٹھہرے گی۔انہوں نے قاضی گنڈ میں ایک کمسن لڑکے پر پیلٹ مارنے اور سوپور پلوامہ اور ہندوارہ میں طلباءو طالبات کے جلوسوں پر طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسزنے ظلم و جبر کا سلسلہ شروع کیا ہے لیکن اس سے مزاحمتی تحریک ہی مضبوط تر ہوگی۔ناہیدہ نسرین نے رواں مزاحمت میں مرد و زن کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مرد و زن بھارت کی جارحیت کیخلاف متحد ہو کر ایک قابل سراہنا جنگ لڑ رہے ہیں۔