Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
طب تحقیق اور سائنس

قرآن کی پیش گوئی اور سائنس کی دنیا؟ سائنس و تحقیق

Towseef
Last updated: May 22, 2023 2:51 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

توصیف رضا
کائنات کی وُسعتوں تک پہنچنے کی جستجو میں مصروف انسان آج تک نظام کائنات کے بارے میں طرح طرح کے مفروضے قائم کرتا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ انہیں تبدیل کرتا آیا ہے۔ زمین ایک ہی ہے یا بہت سی زمینیں (کائناتیں ) ہیں؟۔ اگر ہیں تو کہاں ہے، اس حوالے سے قرآن کریم میں واضح اشارے موجود ہیں، جن سے یہ معلوم ہوتا ہے زمیں اور دنیا صرف یہی نہیں جس میں ہم رہتے ہیں بلکہ زمان و مکان کی اور بھی زمینیں اور دنیائیں موجود ہیں۔ اس حوالے سے آج سائنسدان اسی ’’تھیوری‘‘ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہماری دنیا کے سوا اور بھی دنیائیں آباد ہیں؟ وہاں بھی ہمارے جیسے انسان آباد ہیں۔ یا یوں کہہ لیجے کہ وہاں بھی کوئی سعودی عرب، مصر کا کوئی میوزیم اور زیبایش موجود ہے؟۔
مفسر قرآن حضرت ابن عباس ؓ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے سورہ ’الطلاق‘ کی 12 ویں آیت’’ الله الذي خلق سبع سماوات ومن الأرض مثلهن‘‘ [اللہ وہ ذات ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین جسی زمینیں بھی تخلیق کیں] کی تفسیر پوچھی۔ حضرت ابن عباسؓ خاموش رہے۔ اس شخص نے دوبارہ استفسار کیا اور پوچھا کہ آپ اس کی وضاحت کرنے سے گریز کیوں کر رہے ہیں؟۔ اس پرحضرت انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کی تفسیر بتا دوں تو مجھے ڈر ہے کہ تم کفر کے راستے پر چل پڑو گے۔ اس شخص نے اپنے ایمان پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس پر ابن عباسؓ نے کہا کہ ’’سات زمینوں سے مراد ہماری زمین ہی جیسی سات اور زمینیں موجود ہیں۔ ہر زمین پر ہمارے پیغمبر [محمد صلی اللہ علیہ وسلم] کی طرح رسول آئے ہیں۔ حضرت آدم کی طرح وہاں بھی آدم، نوح کی طرح ان زمینوں پر بھی نوح، ابراہیم خلیل اللہ کی طرح وہاں بھی ابراہیم اور عیسیٰ کی طرح وہاں بھی عیسیٰ مبعوث ہوئے ہیں‘‘۔ روایات کے مطابق سوال پوچھنے والا شخص اپنے ایمان اور اسلام پر قائم رہا اور اس کے بعد اس نے 68 سال مزید زندگی بھی گذاری۔

 

جو سوال آج سے چودہ سو سال پہلے حضرت ابن عباس سے قرآن کی ایک آیت کی تفسیر کی بابت پوچھا گیا تھا ،آج سائنس دان اس کا جواب سائنسی طریقے سے دریافت کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔ یورپ میں کام کرنے والے یورپ آرگنائزیشن برائے نیوکلیر ریسرچ یا CERN نامی ادارے نے کچھ عرصہ قبل کائنات کے وجود کو ثابت کرنے کے لیے 27 کلومیٹر طویل سرنگ میں ’’ہائیڈرون‘‘ کو باہم ٹکرانے کا تجربہ کیا ،جس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے اور سائنس دان اس نتیجے تک پہنچے کہ کائنات کے وجود کو برقرار رکھنے والا ایک ذرہ [ایٹم] ہر کہیں موجود ہے۔ اسی تھیوری کو خدا تعالیٰ کی موجودگی کے معنی میں لیا گیا۔ اسی سرنگ میں ایٹمی پروٹانز کو ٹکرا کر کائنات میں موجود بلیک ہولز کی موجودگی کا تجربہ کیا گیا اور اب وہاں پر ’’متعدد کائناتوں‘‘ کے وجود کا تجربہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ تجربہ آج بدھ کو ہونے والا ہے جس سے یہ ثابت ہو گا کہ کیا ہماری زمین کی طرح کائنات میں متوازی دنیائیں بھی ہو سکتی ہیں یا نہیں؟َ

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے علاوہ اور بھی کئی معتبر ویب سائٹس کے مطالعے کے مطابق متعدد کائناتوں یا دنیائوں کی موجودگی کی پہلی تھیوری امریکی طبیعات دان ہیو ایفرٹ نے 61 برس قبل پیش کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ پوری کائنات میں صرف ہماری دنیا ہی نہیں بلکہ اور بھی ان گنت دنیائیں آباد ہیں۔ زمان مکان کے اعتبار سے وہاں کے طبعی حالات مختلف ہو سکتے ہیں مگر ان کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ حالیہ تحقیقات نے بھی اس مفروضے کو کافی حد تک درست ثابت کرنے میں مدد کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں تک کہا جانے لگا ہے کہ دوسری دنیائوں میں بھی براک اوباما ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ وہ وہاں بھی کسی ملک کا صدر ہو بلکہ وہ کسی اسکول کا طلب علم، کسی میوزم کا چوکیدار یا وہاں کے کسی فرضی سعودی عرب کے ہوائی جہاز کا پائلٹ ہو سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تھیوری کو ثابت کرنے کے لیے تجربات وتحقیق وجستجو میں مصروف سائنسدانوں میں دو ماہرین ڈاکٹر احمد فرج علی اور ڈکٹر محمد خلیل کا تعلق مصر سے ہے جبکہ ان کے پینل میں کشمیر کے ایک میر فیصل نامی سائنس دان بھی شامل ہیں جو اس وقت کینیڈا کی ’’میرلو‘‘ یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔ ان سائنس دانوں کے متوازی کائناتوں کے تصور کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’’کائنات کا کوئی اول اور آخر نہیں ہے‘‘۔ وہ کائنات کی وسعت پذیری کے تصور کے قائل ہیں، جس کا تصور علامہ اقبال کے ایک شعر’کائنات ابھی ناتمام ہے شاید، آ رہی ہے دما دم صدائے کن فیکون‘ میں بھی ملتا ہے۔ ڈاکٹر علی وجود کائنات کے بارے میں مغربی سائنسدانوں کے’’بگ بینگ‘‘ کے تصور کے بھی خلاف ہیں مگر یہ تینوں مسلمان سائنس دان پرامید ہیں ۔آج فرانس اور سوئٹزر لینڈ کی سرحد پر سائنسی غار میں ہونے والے تجربے سے قران کریم کی اسی پیش گوئی کی تصدیق ہو جائے گی کہ کائنات میں ہماری دنیا کی طرح اور بھی متوازی دنیائیں آباد ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب کائنات میں بلیک ہولز، ہماری کہکشاں کی طرح اور کہکشائوں اور ہماری نظام شمسی کی طرح دیگر نظام ہائے شمسی کی موجودگی کے تصورات کو تقویت مل رہی ہے تو بعید نہیں کہ کائنات میں ہماری زمین کی طرح اور بھی زمینیں آباد ہوں۔

 

میں نے یہ مضمون فلکیات کے مطالعے کے دوران حاصل شدہ تحقیق کے نتیجے میں لکھا ہے ۔ اس حوالے سے اپنی آرا دی گئی ای میل پر ارسال کریں۔
[email protected]
�����������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوپاک جنگ بندی | کرناہ میں معمولات بحال | لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
کشمیر
گولے ناکارہ بنانے تک واپس نہ جائیں | سرحدی آبادی کو پولیس کا مشورہ
کشمیر
کپوارہ سڑک حادثات | شہری لقمہ اجل،7افراد زخمی
کشمیر
گولہ باری میں زخمی بی ایس ایف اہلکار دم توڑبیٹھا
جموں

Related

طب تحقیق اور سائنس

ذیابیطس کی نئی قسم ٹائپ 5دریافت! | بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کے علامات انکشاف

May 4, 2025
طب تحقیق اور سائنس

معدنی تیل کے استعمال سے زمین آلودہ ہورہی ہے | سورج کی توانائی کی بڑی مقدار ضایع کی جارہی ہے سائنس و ٹیکنالوجی

May 4, 2025
طب تحقیق اور سائنس

بیماریوں میں سب سے بُری دِل کی بیماری ہے !| دل کا دورہ پڑنے کےاسباب وعلامات فکر ِ صحت

May 4, 2025
طب تحقیق اور سائنس

ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین نتائج فکر وادراک

April 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?