جموں//خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو کی طرف سے بجٹ 2018-19 کے دوران کئے گئے اعلانات کے تناظر میں حکومت نے جی ایس ٹی کی موثر عمل آوری کے لئے پرانے ٹیکس نظام کے تحت معاملات کو حل کرنے کے لئے ایمنسٹی کو منظور ی دی ہے ۔اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری کی طرف سے کل ایک حکمنامہ جاری کیا گیا۔اس سکیم کی تفاصیل ویب سائٹ jakfinance.nic.inپر دستیاب ہے ۔