سرینگر//مسلم لےگ نے تنظےم کے قائمقام چیئرمین محمدےوسف مےر کی پولےس رےمانڈ ،چےف آرگنائزر عبدالاحد پرہ اورسےکرےٹری پلوامہ منظوراحمد للہاری کا پبلک سےفٹی اےکٹ کالعدم ہونے کے باوجود حبس بے جا مےں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مزاحمتی قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں کو جان بوجھ کر طول دے رہی ہے۔ترجمان سجاداےوبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتاریوں اورقدغنوںکا یہ سلسلہ سراسر سےاسی ضد،عناد اور ہٹ دھرمی پر مبنی اقدام ہے ۔