جموں // جنگلات، صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے کہا ہے کہ حکومت زعفران کی کاشت کرنے والے کسانوں کو امداد فراہم کرے گی جن کی فصل کو قحط سالی کی بدولت نقصان اُٹھانا پڑا۔وزیر یہاں پانپور علاقے میں زعفران کی کاشت کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔وفد نے وزیر کو زعفران کو ہوئے نقصان کے بارے میں مطلع کیا۔ وفد نے کہا کہ زعفران مشن کے تحت1550 کنال اراضی پر زعفران کی کاشت کی جارہی ہے اور9916 مستحقین اس دائرے میں لائے گئے ہیں۔وزیر نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو کے ساتھ اُٹھایا ہے تا کہ متاثرین کو امداد فراہم کی جاسکے۔ وزیرنے کہا کہ ڈاکٹر درابو نے انہیں یقین دلایا کہ متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی۔