راجا ارشاد احمد
گاندربل//کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے گاندربل میں ایک قتل کیس زیر نمبر23-2024کے سلسلے میں متعددمقامات پر تلاشیاں لیں۔انڈین پینل کوڈکے سیکشن302کے تحت درج معاملہ23-2024 کی تحقیقات کے سلسلے میں ضلع گاندربل میں بونہ زل گاندربل میں محمد افضل شیخ، فاروق احمد شیخ اور واجد رسول کے رہائشی مکان کی باریک بینی سے تلاشیاں لی گئیں۔کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیشل کرائم ونگ (کرائم برانچ)سرینگر کی طرف سے تعینات مجسٹریٹ جن کے ہمراہ مقامی پولیس کی پارٹی شامل تھی، نے مجاز عدالت کی طرف سے جاری کردہ تلاشی وارنٹ کے مطابق تلاشی لی ۔واضح رہے کہ مقدمہ زیر نمبر 23/2024 U/S 302 IPC ابتدائی طور پر پولیس سٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا تھا ،جسے بعد ازاں پولیس ہیڈکوارٹر جموں کشمیر کی طرف سے تحقیقات کے لیے سپیشل کرائم ونگ کرائم برانچ کشمیر کو منتقل کر دیا گیا تھا۔