قبل از بجٹ کل پارٹی میٹنگ طلب

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی //لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے 30جنوری کی شام کو کل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ،مسٹر مہاجن نے 30جنوری شام پانچ بجے کل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے ۔اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے 31جنوری کو صبح پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایوان کے لیڈروں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔واضح رہے کہ اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یہ آخری پارلیمانی اجلاس ہوگا۔اس کا آغاز 31جنوری کو صدرجمہوریہ کے خطاب سے ہونا ہے ۔اجلاس 13فروری تک چلے گا۔اس میں عبوری بجٹ کے ساتھ کچھ اہم بل منظور کرانے کی بھی حکومت کی طرف سے کوشش ہوگی ۔تین طلاق سے متعلق بل ،شہریت ترمیمی بل اور کمپنی قانون ترمیمی بل جیسے کچھ اہم بل لوک سبھا سے منظورہونے کے بعد راجیہ سبھا میں زیرالتواہیں ۔مرکزی کابینہ نے آسام سمیت شمال مشرق کی چارریاستوں میں آٹونومس کونسلوں پر آئینی ترمیم کو منظوری دی ہے اور حکومت کا ارادہ اسے بھی اسی اجلاس میں پیش کرنے کاہے ۔یواین آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *