سرینگر ،جموں اور پونچھ میںاراضی کی نشاند ہی مکمل
سرینگر// وزیر برائے قبائلی امور جاوید احمد رانانے سول سیکرٹریٹ میں قبائلی امور کے محکمہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر کی قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے کے لئے جاری فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کامقصد قبا۔ رانانے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے شمولیتی ترقی اور سماجی انصاف کے عزم کو بالخصوص قبائلی آبادی کے لئے اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت نے سب کے لئے بالخصوص قبائلیوں کے لئے جامع ترقی اور سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔‘‘میٹنگ میں گجر و بکروال قبائل کے طلبأ کے لئے ہوسٹلوں کی زمین سے متعلق مسائل کے حل پر خاص توجہ دی گئی جو تعلیمی اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نہایت اہم ہیں۔ وزیر موصوف نے متعلقہ محکموں کے سیکر ٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ قبائلی علاقوں میں اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لئے مؤثر اور فعال کوآرڈی نیشن میکانزم کو قائم کریں۔وزیرموصوف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زمین کے معاملات جلد از جلد حل کئے جائیں اور قبائلی فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ ہوسٹلوں کے قیام کے حوالے سے اُنہیں یقین دہانی کی گئی کہ سری نگر، جموں اور پونچھ اضلاع میں زمین کی نشاندہی ہو چکی ہے اور تمام مسائل دس دن کے اندر حل کئے جائیں گے۔ اُنہوںنے کہا کہ تمام گجر و بکروال ہوسٹلوں کی عمارتیں مناسب اور ضروری سہولیات سے لیس ہونی چاہئیں تاکہ طلباء کو پرداخت کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔جاوید احمد رانا نے قبائلی بھون جموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ فوری طور پر اس کے قیام کے لئے مناسب زمین کا تعین کریں کیوں کہ فنڈز پہلے ہی جے ڈی اے کو منتقل کئے جا چکے ہیں۔میٹنگ میں محکمہ قبائلی امور میں انسانی وسائل کے انتظام پر بھی غوروخوض کیا گیا اور وزیر موصوف نے کہا کہ خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں تاکہ اِنتظامی کارکردگی بہتر ہو اور قبائلی عوام کے مسائل بروقت حل ہوں۔اُنہوں نے دور دراز اور کم سہولیتی قبائلی علاقوں میں صحت سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے موبائل میڈیکل یونٹوں( ایم ایم یوز) کی تعیناتی پر بھی نوٹس لیا۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ چھ ایم ایم یوز تعیناتی کے لئے تیار ہیں اور باقی یونٹوں پر کام جاری ہے۔چیف سیکرٹری اٹل ڈولو نے قبائلی فلاحی پروگراموں اور پالیسیوں کو مؤثر طریقے سے اور وقت کی پابندی کے ساتھ عملانے کی اہمیت پر زور دیا۔