جموں //قانون ساز کونسل نے جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ لیجسلیچر ممبرس پنشن ایکٹ 1984 بل پاس کی ۔ اس سے قبل زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے ایوان میں یہ بل پیش کی تھی ۔ ایوان نے زبانی ووٹ سے بل کو پاس کیا ۔ قانون ساز کونسل کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ نے جموںوکشمیر لیجسلیچر ممبرس پنشن ترمیمی بل 2018 کے حوالے سے پیغام ایوان میں پڑھا۔ اس بل کو 8فروری 2018ء کو ایوان زریں نے پاس کیا تھا۔سیکرٹری نے اس بل کو ایوان میں پیش کیا۔