قانون ساز کونسل میں تعینات سرکاری ملازم نوکری سے برطرف

جموں/عظمیٰ نیوز سروس/ جموں و کشمیر حکومت نے سابق جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے واچ اینڈ وارڈ اسسٹنٹ کو برطرف کر دیا ہے ۔ ایک انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مذکورہ سرکاری ملازم نے شکایت کنندہ سے سرکاری نوکری کا وعدہ کرنے کے بدلے رشوت لی تھی۔چنانچہ حکومت کی طرف سے اسکی تحقیقات کی گئی اور انکوائری کے دوران اس بات کو پایا گیا مذکورہ ملازم نے دھوکہ دہی کی غرض سے یہ جرم سر انجان دیا جس کے بعد اسے بر طرف کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔