جموں//بجٹ اجلاس 2018-19کے پہلے دن قانون کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے ماتمی قرار دادپیش کی اور پچھلے اجلاس سے آج تک فوت ہوئے ارکان کو خراج عقیدت ادا کیا اور ان کے کام کو اجاگر کیا۔چیئرمین نے مکھن لال فوتیدار ، شبیر احمد سلاریہ ، شیخ محمد مقبول، صوفی غلام محی الدین ، مولوی عبدالرشید ، اوم پرکاش صرف ، سریندر کمار ابرول اور ڈاکٹر نصیر احمد شاہ کو خراج عقیدت ادا کیا۔ چیئر مین نے کہا کہ ان لیڈروں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیے گا۔دریں اثنا ایوان کے لیڈر نعیم اختر نے فوت ہوئے ارکان کو خراج عقیدت اداس کرتے وہوئے کہا کہ انہوں نے ہمشیہ سماج کی بہبود اور بقاء کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔آنجہانی مکھن لال فوتیدار کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ایوان کے لیڈر نے کہا کہ ہمیں اس عظیم لیڈر اور سماجی اصلاح کار کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی کی ایماندار ، سادگی اور لگن ہم سب کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔جن دیگر لیڈروں نے فوت ہوئے ارکان کو خراج عقیدت ادا کیاان میں سجاد احمد کچلو ، غلام نبی مونگا، سریندر امباردار ، سیف الدین بٹ ، شیام لال بھگت، شوکت حسین گنائی ، رومیش اروڑہ ، ظفر اقبال منہاس ، سریندر کمار چودھری ، نریش کمار گپتا ، خورشید عالم ، گردھاری لال رینہ ، صوفی یوسف اور اجات شترو سنگھ شامل ہے۔