سرینگر//گورنر این این ووہرا نے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب10 مئی2018 ء کو مقرر کیا ہے۔راج بھون کے مراسلہ کے مطابق’’ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رول9 (۱) آف دی رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر نے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب 10 مئی2018 کو بعد دوپہر دو بجے مقرر کیا ہے‘‘۔