جموں / /گورنر این این ووہر انے 2 جنوری 2018ء کو صبح کے 11بجے ریاستی قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کا اجلاس جموںمیں طلب کیا ہے ۔ ریاستی سرکار کی جانب سے بجٹ اجلاس منعقد کرنے کیلئے گورنر کو سفارش پیش کی گئی تھی اور گورنر نے آئین میں دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئیقانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل بجٹ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 2جنوری کوجموں وکشمیر آئین کے تحت دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں گورنرکا خطاب ہوگا ۔اسمبلی کا بجٹ اجلاس قریب ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔