سرینگر//پی ڈی پی کی شکایتی سیل کے سابق نگراں اوروزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق حسین مفتی کوممبر قانون ساز کونسل بنائے جانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس حوالے سے ریاستی گورنر کے دہلی سے واپس جموں وارد ہونے کے ساتھ مذکورہ فائل منظور ہو کر حکومت کو روانہ کی جائے گی۔اس دوران قانون ساز کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فائل ابھی زیر التواء ہے اوراس کی منظوری جلد ہی متوقع ہے۔ حکومت کی طرف سے پی ڈی پی کی شکایتی سیل کے سابق نگراں اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق حسین مفتی کو ممبر قانون ساز کونسل بنانے کے حوالے سے ایک فائل منظوری کیلئے گونر کو روانہ کی گئی تھی لیکن ابھی تک مذکورہ فائل گورنر کے دفتر میں زیر التوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی گونر جلد ہی اس فائل کو منظوری دے کر حکومت کو روانہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں کئی میٹینگوں میں حصہ لینے کے بعد وہ راج بھون جموں واپس پہنچے اور متوقع طور پر ریاستی گور نر رواں ہفتے ریاستی کابینہ کی طرف سے تصدق مفتی کو قانون ساز کونسل کا ممبر بنانے کی سفارشات کو اپنی منظوری دیکر حکومت کو بھیجیں گے۔ذرائع کے مطابق تصدق حسین مفتی کو پی ڈی پی بی ،جے پی سرکار میں وزارت کا قلمدان سو نپا جائے گا ۔تاہم پی ڈی پی کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ تصدق حسین مفتی کو وزارت کا قلمدان سونپنے کامعاملہ اسمبلی سیشن کے اختتام تک ٹالا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ تصدق حسین مفتی کو قانون ساز کونسل کا ممبر بنانے سے پہلے تمام کابینہ وزراء نے اپنے اپنے دستخط اس فائل پر کئے تھے جس کے بعد یہ فائل دو ہفتے قبل گورنر کو منظوری کے لئے بھیجی گئی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ تصدق حسین مفتی کو پی دی پی کے کوٹے سے وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا کیونکہ گزشتہ دو سالوں سے پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط سر کار میں پی ڈی پی کے کوٹے سے ایک وزارت کی کرسی خالی پڑی ہے اور تصدق حسین مفتی کو متوقع طور پر وزارت سیاحت کا قلمدان سو نپا جائے گا۔