سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی کے نوگام کیمپس میں کل ڈیپارٹمنٹ آف لا اور سکول آف لیگل سٹیڈیز کی طرف سے “Law, Medicine and Ethics”کے عنوان سے 2روزہ قومی سمینار منعقد ہوا ۔اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے اسلامک سٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ سمینار میں اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور سمینار کے موضوع پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں سالوں سے قانون، طب اور اخلاقیات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین نے کہا کہ ڈاکٹروں پر مریضوں کا عقیدہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ مبینہ طور طبی غفلت کے بہت سارے واقعات عدالتوں تک پہنچ گئے ۔سمینار کے دوران بحث و مباحثہ ہوا جس کی صدارت Raffels یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وی کے کپور ،لا سکول جموں یونیورسٹی کے سابق ڈایریکٹر پروفیسر ایل کے بھاٹیہ،گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے سابق پرنسپل پروفیسر رفیق پانپوری ،جے این یو کے پروفیسر بھگت اونمان نے کی ۔