قاضی یاسر کاچھوٹا بھائی گرفتار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//امت اسلامی کے سربراہ قاضی یاسر کے چھوٹے بھائی اصغر قاضی عمیر کو پولیس نے ایک چھاپے کے دوران اپنے آبائی گھر سے گرفتار کر لیاہے۔ امت اسلامی کے ایک بیان میں پولیس کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ تنظیم کے ترجمان اعلیٰ نے پولیس کی اس حرکت کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے انتظامیہ امت اسلامی کے امیر اور دیگر قائدین کوہراساں کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2010کی ایجی ٹیشن کے بعد قاضی یاسر کے تینوں بھائیوں کو بیچ بیچ میںجرم بے گناہی کی پاداش میں حراست میں لیکر پریشان کیا جارہاہے۔ ترجمان نے قاضی یاسر کی مسلسل خانہ نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اختلاف رائے کو بھی برداشت نہیں کر پاتی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *