قاضی گنڈ//قاضی گنڈ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس کانسٹیبل کو ٹکر مار لقمہ ہلاک کردیا۔یہ واقعہ منگل کی صبح قریب سات بجے بائی پاس چھو مولہ کراسنگ قاضی گنڈ میں پیش آیا۔ٹرک زیر نمبر JK01W/2973 نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل عبدالمجید تانترے ولد علی محمد تانترے ساکن بارہمولہ کو اس وقت روند ڈالا جب مذکورہ اہلکار نے ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا۔پولیس کانسٹیبل کی موت اسپتال پہنچانے کے فوراً بعد ہوئی۔پولیس نے بعد میں ٹرک ڈرائیور مشتاق احمد صوفی کو گرفتار کیا۔