ڈورو//قاضی گنڈ میں ٹھیکیداروں نے واجب الادا رقومات کی ادائیگی کے حق میںاحتجاج کیا۔احتجاجی ٹھیکیداروں نے اس موقعہ پر پی ایچ ای ڈویژن کو مقفل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سرکارکے پاس ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپئے واجب الادا ہیں اور دوسری جانب مالی سال اختتام کو پہنچنے کے ساتھ ہی نیا نظام لاگو کیا گیا جو ناقابل قبول ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک واجب الادا رقومات واگذار نہیں کئے جائیں گے اور تازہ سرکاری فیصلے کو منسوخ کیا جائے ،تب تک احتجاج جاری رہے گا ۔قابل ذکر ہے کہ ٹھیکیدار27فروری سے غیر معینہ ہڑتال پرہیں ۔