ڈورو//قاضی گنڈ میں ریلوے پولیس نے ٹرین سے فکی بر آمد کی ۔بارہمولہ سے بانہال جارہی ٹرین جب قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو اس دوران ریلوے پولیس نے معمول کی چکینگ شروع کی جس کے دوران ایک بوری پائی گئی جس میں فکی رکھی گئی تھی جسے تحویل میں لے کر کیس زیر نمبر01/17درج کیاگیا۔ادھر پولیس میڈیا سینٹر کے بیان کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈرگ اسمگلر کوگرفتار کرکے 1.5 کلو گرام چرس ضبط کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ نے ایک مصدقہ اطلاع فراہم ہونے پر سدرکورٹ بالہ بانڈی پور میں ایک ڈرگ اسمگلرکوگرفتارکیا جس کی پہچان معراج الدین بٹ کے طو رپر ہوئی ہے اوراس ضمن میں کیس درج کرلیاگیا۔