اننت ناگ//قاضی گنڈ میں سی آر پی افسر دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا۔پولیس کے مطابق ویسو علاقہ میں قائم 46 بٹالین سی آر پی سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پلچند علی شیخ بیلٹ نمبر 913251292 ساکن آسام کو دل کا دورہ پڑا۔ اگر چہ اسے ساتھی اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم یہاں موجود ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانونی لوازمات کے بعد نعش مذکورہ یونٹ کے سپرد کی گئی ۔