ڈورو//قاضی گنڈ میں تیز رفتار سی آر پی گاڑی نے مخالف سمت سے آرہی سینٹروکار کو زور دار ٹکر مارا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا ۔جموں سے سرینگر کی طرف رواں دواں سینٹرو کار زیر نمبرJKO5E-1046جونہی لیوڈورہ قاضی گنڈ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار سی آر پی ایف کی گاڑی زیر نمبرCGIOL-1246نے اُسے زور دار ٹکر ماراجس کے سبب گاڑی میں سوار سجاد احمد وار ،فریدہ اختر،حاجی مقصود احمد و جاوید احمد وار ساکنان ڈانگر پورہ سوپور شدید زخمی ہوئے جن کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیںمزید علاج کے لئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ روانہ کیا ۔اس حادثے میں ایک تویرا زیر نمبرJK18 8194کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچی اور احتجاج کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فوری طور پر حالات پر قابو پالیا ۔پولیس نے سی آر پی ایف کی گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل جنگ سنگھ90بٹالین کو گرفتار کرکے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر42/18U/S 279,337,427 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔