ڈورو//جموں سے سرینگر آرہی ایک سوفٹ گاڑی زیر نمبرJKO2B 2918کو قاضی گنڈ میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار3افراد شدید زخمی ہوئے ۔یہ حادثہ اآس وقت پیش آیا جب ویسو قاضی گنڈ کے نزدیک مخالف سمت سے آرہی ٹرک زیر نمبرJKO2AJ 5039کے ساتھ سوفٹ ٹکرا گئی۔حادثے میں زخمی ہوئے اوم پرکاش ساکن کھٹوعہ ،اجے کمار ساکن یوپی کو علاج معالجہ کے لئے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹیٹھہار بوکڈ ساکن منزمو کو ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ میں داخل کیا گیا۔قاضی گنڈ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔