سرینگر//جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں منگل کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کشمیر شاہراہ پر ایک ٹریفک اہلکار کو ٹکر مار از جان کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق کانسٹیبل عبد المجید تانترے ولد علی محمد تانترے ساکن بارہمولہ کو ایک ٹرک نے آج صبح سات بجے کے آس پاس ٹکر ماری۔یہ واقعہ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر چملہ کراسنگ قاضی گنڈ میں پیش آیا اور اس واقعہ میں مذکورہ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور مشتاق احمد صوفی کو گرفتار کیا گیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کچھ دیررکنے کے بعد بحال ہوگئی۔