ڈورو //عارف بلوچ//قاضی گنڈاور ڈورو میں فوج نے کئی دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ تفصیلات کے مطابق فوج کے 09آرآر نے کنڈ کے دو گائوں رزلو اور کرالو کوجمعہ کی صبح محاصرہ میں لیااور لوگوں کو ایک جگہ اکھٹا کر کے تلاشی کاروائی عمل میں لائی ۔فوج کو گائوں کے اندر جنگجوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ تھا تاہم تلاشی کاروائی کے دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ دوپہر بعد گائوں سے محاصرہ ختم کیا گیا ۔اُدھر ڈورو وئے بمڈورہ میں بھی فوج نے گائوں کومحاصرہ میں لے کر تلاشی کاروائی عمل میں لائی ۔19 آرآر نے وئے بمڈورہ نامی گائوں کو جمعرات شام دیر گئے معاصرہ میں لے کر تلاشی کاروائی عمل میں لائی ہے ۔تاہم تلاشی کاروائی رات دیر گئے پُر امن طور ختم ہوگئی ہے۔