سرینگر// جموں وکشمیر حکومت نے گزشتہ چار دنوں کے دوران ( 14جولائی سے 18 جولائی تک)قاضی گنڈ ٹول پلازہ پر پہنچنے والے10,581 مزدوروں سے کووڈ۔ 19ٹیسٹنگ کے لئے نمونے لئے گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموںوکشمیر مختلف ریاستوں اور یوٹیوں سے جموںوکشمیر واردہونے والے مزدوروں سے نمونے لئے جارہے ہیں ۔
14جولائی تک 1012 نمونے لئے گئے جن میں سے صرف 6 نمونے کووِڈمثبت ثابت ہوئے جبکہ 10581حاصل کئے گئے نمونوں میں سے 9569 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ 1012نمونے 1جولائی کو قاضی ٹول پوسٹ پر مزدوروں سے حاصل کئے گئے ۔15 جولائی 2227 ، 16 جولائی 2099 ، 17جولائی 2350اور 18 جولائی2893 نمونے کووِڈ ٹیسٹنگ حاصل کئے گئے۔