ہندوارہ+منڈی// شمالی کشمیر کے قاضی آباد کرالہ گنڈہندوارہ میںدوران شب جنگجوئو ں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا جس کے دوران طرفین کے درمیان گو لیو ں کا تبادلہ ہوا تاہم رات کی تاریکی کی وجہ سے فوج نے جنگجو مخالف کارروائی روک دی ۔ فوج کے32را شٹریہ رائفلز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اس علاقہ میں کئی جنگجو چھپے بیٹھے ہیں اور جو نہی وہ علاقہ میں دا خل ہو گئے تو وہا ں گھنے جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فوج پر حملہ کر دیا ۔ فو ج نے فوری طور پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا جس کے بعد طرفین کے درمیان کافی دیر تک گولیو ں کا تبادلہ جاری رہاتاہم جمعرات کی صبح تک آپریشن ملتوی کردیا گیا۔فوج نے دوران شب جنگجوئو ں کے فرار ہونے والے تمام راستو ں پر ناکہ لگایا اور جمعرات علی الصبح دو بارہ اپنی کارروائی شروع کی ۔ فوج قاضی آباد کے دارلی جنگل میں جب دا خل ہوگئی تو وہا ں چھپے بیٹھے جنگجو ئوںنے دو بارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں 2عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔دوپہر کو یہاںجھڑپ اختتام کو پہنچ گئی ۔فوج نے خدشہ ظاہر کیا کہ علاقہ میں مزید جنگجو چھپے بیٹھے ہیں۔ جا ں بحق جنگجوئوں کی نعشو ں کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ۔قاضی آباد میں جاں بحق ہوئے جنگجو ئوں کو ریشواری میں سپرد خاک کیا گیا۔ ادھر سرحدی علاقہ پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں شہری ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات شام گئے پونچھ کے سرحدی علاقہ بگیال درہ میں بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کی زد میں ایک شخص آگیا جس سے امام دین ولد کمال موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔ امام دین اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پائوں بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کی وجہ سے وہ موقعہ پر لقمہ اجل بن گیا۔