Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

قاضی اطہر مبارکپوری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 18, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ہندوستان کی علمی شخصیات میں قاضی اطہر مبارک پوری ؒ مسلم الثبوت شخصیت تھے ۔ ان کی خدمات مختلف النوع تھیں اور ہر شعبے میں اپنے کمال وہنرمندی کا لوہا منوایا۔ زیر مطالعہ کتاب’’قاضی اطہر مبارکپوری‘‘ ان کی سوانح حیات ہےجس میں پیدائش سے لے کر وفات تک آپ کی علمی اور عملی زندگی کا خاکہ مختصر اً کھینچا گیا ہے۔ یہ کتاب عربی زبان میں لکھے گئے ایک کتابچے ’’القاضی ابو المعالی اَطہر المبارکفوری‘‘ کا ترجمہ ہے۔ کتابچے کے مصنف جامعہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور عربی زبان و ادب میں ’’صدر جمہویہ ایوارڈ‘‘ یافتہ ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی صاحب ہیں ۔انہوں نے اپنے سہ ماہی عربی میگزین ’’مجلۃ الہند‘‘ میں اسے شائع کر نے کے بعد پھر اسےکتابی شکل دی ۔ اسی کا اردوترجمہ اب منظرعام پر آیاہے۔ ترجمہ کارمحمد معتصم اعظمی ہیں، موصوف نے قاضی صاحب کی مشہور تصنیف ’’عرب وہند عہد رسالتؐ میں‘‘ کا بھی انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب افادۂ عام کے پیش نظر اردو میں منتقل کی گئی ہے ۔قاضی صاحب کی پیدائش 1914ء میں مبارک پور میں ہوئی، ابتدائی تعلیم ’’احیاء العلوم‘‘ مبارک پور سے ہی حاصل کی ، جامعہ قاسمیہ مرادآباد سے دورۂ حدیث مکمل کیا۔ آپ بیک وقت مصنف، مورخ، محقق، صحافی، ادیب، شاعر اور مترجم تھے، شعر وشاعری سے بھی دلچسپی رکھتے تھے۔اردو صحافت سے آپ کا مضبوط رشتہ رہا۔ چنانچہ قاضی صاحب نے کئی اخبار ورسائل میں بہ حیثیت مدیر اور نائب مدیر کام کیا۔ ممبئی سے شائع ہونے والے روزنامہ’’انقلاب‘‘ اور ہفتہ وار اخبار’’البلاغ‘‘سے قاضی صاحب کا ادارتی تعلق رہا ۔  اپنےعلمی بلند قامتی کے لحاظ سے ان کا شمار نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم عرب میں بھی بڑے علمائے دین میں ہوتا تھا۔ آپ عرب ممالک کے کئی چھوٹے بڑے اداروں میں اعلیٰ عہدوںپر فائز بھی رہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے بانی ممبر ہونے کے علاوہ دارالعلوم ندوۃ العلما کی مجلس شوریٰ ، دارالعلوم دیوبند کی مجلس علمی کے رُکن بھی تھے، شیخ الہند اکیڈمی دیوبندکے نگراں بھی رہے۔اطہر مبارک پوری کی تصنیفی خدمات کا دائرہ اسلامی تاریخ، تفسیر اور علم حدیث و محدثین کے ساتھ ساتھ فقہائے کرام کی حیات وخدمات ، افکار و خیالات اور دیگر علمی واسلامی موضوعات پر لازوال علمی سرمایہ تک پھیلاہوا ہے۔ عرب وہند کے  تاریخی تعلقات پر بھی آپ کی کئی گراں قدر کتابیں ہیں۔زیر مطالعہ کتاب میں آپ کی تقریباً ساٹھ مطبوعہ اورغیر مطبوعہ کتابوں کا ذکر ملتاہے۔ قاضی صاحب پرعربی میں لکھی گئی یہ پہلی کتاب ہے۔مصنف نے محققانہ بصیرت سے کام لیا ہے ۔کتاب کے اخیر میں مصادر و مراجع کی فہرست بھی درج کی گئی ہے۔ ترجمہ آسان اور عام فہم ہے۔ چنانچہ حکیم شمیم ارشاد اعظمی صاحب مقدمہ میں لکھتے ہیں: ’’ترجمہ نگاری ایک مشکل فن ہےلیکن زیر نظر کتاب دیکھ کر بلا مبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ محمد معتصم نے اس فن کا نہ صرف حق ادا کیا ہے بلکہ بسا اوقات اصل کتاب اور ترجمہ میں تفریق مشکل ہوجاتی ہے‘‘۔ کتاب کا ناشر اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن، نئی دہلی ہے، سن ِطباعت 2017ء ہے، ٹائٹل خوب صورت ہے، سرورق پر قاضی صاحب کی خوش رو تصویر ہے، کاغذ بھی عمدہ ہے۔ اُردو داں حلقے اور شائقین میں کتاب کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?