سرینگر //جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ کے احکامات پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سینٹرل جیل سرینگر جاکر ڈاکٹر قاسم فکتوکا معائنہ کیا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے 29دسمبر 2017کوجاری حکم نامہ پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جسم میں ڈاکٹر شوکت احمد کدلا( ماہر آنت) ہڈیوںکے ماہر ڈاکٹر ارشد بشیر اور آنکھوں کے ڈاکٹر شہنواز نے سرینگر سینٹرل جیل جاکر ڈاکٹر قاسم فکتو کا معائنہ کیا جو شوگر ، کمر کے درد اور آنت کی بیماری میں مبتلا ہےں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے قاسم فکتو کو کئی تشخیصی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ڈاکٹر قاسم فکتو کو شوگر کا پتہ لگانے کیلئے ویجول اینلائزنگ ٹیسٹ ( visual analyzing)، ایم آر آئی اور اینڈسکوپی کرانے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹروں نے تشخیصی ٹیسٹ آنے کے بعد انہیں ادویات دینے کا فیصلہ کیا ۔ ڈاکٹر قاسم فکتو کا معائنہ جیل سپر انٹنڈنت کی نگرانی میں سینٹر جیل اسپتال میں جیل اسپتال کے ڈاکٹر سجاد روﺅف کی موجودگی میں کیا گیا ۔ ڈاکٹر روف سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ ٹیسٹ کرانے کیلئے انتظامات کریں۔