Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

قاسم سجاد لمحات کے ساتھ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 15, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
نام کتاب: ’’لمحات کے ساتھ‘‘
مصنف: قاسم سجادؔ
سنِ اشاعت: 2017؁ء
صفحات: 120
قیمت: 100/-روپے
شاعر، ادیب، و صحافی قاسم سجادؔ کی کتاب’’لمحات کے ساتھ‘‘ ہمارے سامنے ہے۔ کتاب میں مصنف نے اپنی ذاتی یادوں کے ساتھ 1960؁ء سے لے کر آج تک ارضِ کشمیر پر رونماہوئے کئی اہم تاریخی واقعات کے علاوہ کچھ بھولی بِسری تلخ و شیریں یادیں بھی قلم بند کیں ہیں۔ مصنف کی عمرِ رفتہ کے دوران پیش آئے حالات و واقعات پر مبنی اس ڈائری میں جہاں قارئین کو جماعت اسلامی اور الفتح نامی تنظیموں سے انکی وابستگی اور باغی کے طور قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے نوجوان قاسم سجادؔ نظر آتا ہے وہیں اُن کے دلوں میں قصبہ اسلام آباد کے سٹیڈیم میں ہفتہ بھر بغیر قیام پذیر رہے مشہور و معروف سائیکل کرتب باز افسر خان اور صاحبان کشف و کرامات سلطان صاحب بدسگامی اور  قادر صاحب کائوسہ جیسے قلندروں کی مشامِ جاں کو معطر کرنے والی یادیں بھی تازہ ہوتی ہیں۔
اس ڈائری میں ضلع اسلام آباد کے ماضی سے جڑے تاریخی واقعات مثلاً سید جلال الدین کی شبینہ درسگاہ، مدہوش صاحب کی صحبتیں، شراب کیخلاف ہمہ گیر تحریک، افسر خان کا تماشا، اقبال ناتھ کا آندولن، دینداروں کیخلاف چرسیوں کا دعویٰ، مولوی محمد سعید مسعودی کی اسلام آباد میں تقریر، ہیجڑوں کی کانفرنس، شوریدہ صاحب کا اُردو کالج، بُک آف نالج کا ہنگامہ، سولہ کلو چاول کی تحریک، کلدیپ نیئر اسلام آباد میں، اسلامک ریلیف ٹرسٹ کا ظہور، پرنٹنگ پریس میں دھماکہ، آہنگر غیر ریاست میں دفن، اننت ناگ کا تاریخی مالی اسکینڈل، چمن لال کانٹرو کا مدرسہ، جارج فرنانڈیز ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں، وومنز کالج اننت ناگ نذرِ آتش، دبدبہ سیٹھا کاس وغیرہ وہ جھلکیاں ہیں جن کو پڑھ کر صاف عیاں ہوتا ہے کہ اس ڈائری کو لکھتے وقت مصنف کو یہ کھٹکا لگا رہا ہے کہ کہیں ہم اپنے ماضی کے ورثے کو بھول نہ جائیں، کہیں ہماری نئی پود ڈسکو ڈانس اور پاپ میوزک وغیرہ میں اس قدر کھو نہ جائے کہ اُسے اسلام آباد کی تاریخ سے جُڑی شخصیات یاد ہی نہ رہیں۔
مزید’’لمحات کے ساتھ‘‘چلتے ہوئے ہمیں نظر آتا ہے کہ 1960؁ء سے لیکر آج تک ارضِ کشمیر پر زمانے نے کیا کیا رُخ بدلے، کیسی کیسی کروٹیں لیں۔ یوں زمانہ کے اس مطالعہ سے ہماری نئی پیڑی کو عصرِ حاضر کے موجودہ حالات کو سمجھنے اور صحیح نتیجوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ الغرض الفتح کا قیام، بیگ پارتھا سارتھی بات چیت، بیگ صاحب کا ضمنی چنائو، 1966کا عام چنائو، 4؍اپریل کا طوفان، اعظم انقلابی کی اسلامک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کامریڈ وانی کی طاقت، بیگ کا نیشنل کانفرنس سے اخراج، جماعت اسلامی کا پارلیمانی چنائو، مرار جی ڈیسائی کشمیر میں، جب ’’شہاب ‘‘آیا، عوامی نیشنل کانفرنس کا قیام، 1987؁ء کے چنائو اور دھاندلیاں، ہاشم قریشی نے جہاز اغوا کیا تھا، کشمیر پریس زیرِ عتاب، پیارے لال ہنڈو کا سیکولرازم، کہانی انگریز سیاحوں کے اغوا کی، پنڈتوں کی مائیگریشن، قاضی نثار کی ہلاکت، چھٹی سنگھ پورہ کا قتلِ عام، چرار شریف میں آگ، سانحہ شوپیاں وغیرہ ۔اس ڈائری کے 56؍وہ عنوانات ہیں جن سے یہ تاریخی اہمیت کی حامل بن جاتی ہے۔
ڈائری کے ہر باب کے موضوع کو اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جس کے بارے میں استادِ مکرم پروفیسر غلام محمد شادؔ (جنہیں مرحوم لکھتے ہوئے راقم ناشاد ہے) یوں رقمطراز ہیں:
 ’’لمحات کے ساتھ‘‘ نام کی اس ڈائری کے مطالعے میں جب قاری کی تجسسِ فکر بھی شامل ہوگی تو اس کا اختصار خود وضاحت میں تبدیل ہوتا جائیگا۔ یہی اس کا حُسن ہے‘‘۔
غرض مصنف نے اسے لکھتے وقت اپنا ادبی دبدبہ جمانے کا اہتمام نہیں کیا ہے، بس سیدھے سادے انداز میں تاریخی واقعات کو گھا گا گھر میں ساگر بھر کر پیش کیا ہے۔ اسے پڑھتے ہوئے لفظوں کے آئینوں میں ماضی کے دریچے کھُل جاتے ہیں اور ہمیں قدم قدم پر فتنے ہی فتنے نظر آتے ہیں اور یہی فتنے نیا رنگ و روپ لئے آج بھی ہماری کشمیر نامی زُلیخا کیلئے باعث عذاب بنے ہوئے ہیں اور ہند و پاک، چین وغیرہ درجنوں عاشقانِ کشمیر اس کی متاعِ جان و ایمان پر شب خون مارنے میں مشغولِ عمل ہیں۔
اس ڈائری کے مطالعہ سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ اس کے مصنف کشمیر کے حالات و واقعات پر ہمہ وقت سوچتے اور قلم گھِستے رہتے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے خونِ دل جلانے اور ذہن پگھلانے کی مشقت کرنی پڑتی ہے جو اب مصنف کی فطرتِ ثانیہ بن چکی ہے۔
’’لمحات کے ساتھ‘‘سفر کرتے ہوئے قارئین کو سجادؔ صاحب کی شناسائی، دوستی اور رفاقت کا وسیع دائرہ بھی نظر آتا ہے جس میں ادب، صحافت، سیاست وغیرہ سے تعلق رکھنے والے صاحبانِ علم و فن کا ایک بڑا جھرمٹ دکھائی دیتا ہے۔ اس جھرمٹ میں سے اگر کوئی صاحبِ قلم سجادؔ صاحب کی اس مختصر تاریخی نوعیت کی ڈائری کا انگریزی ترجمہ کرے تو وسیع سطح پر اس کے قارئین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
باقی تمام قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اس کتاب سے متعلق اپنی آراء سے نوازیں۔ اس ضمن میں قارئین اخبار’’شہاب‘‘ کے ساتھ اپنی قلمی وابستگیوں کا اظہار کریں۔ جی ہاں! وہی اخبار’’شہاب‘‘ جس کے رنگوں میں قاسم سجادؔ صاحب نے اپنی تجربہ پسندی، باغیانہ ادا اور شاعرانہ شعور کو زندہ رکھا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?