سرینگر// جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سابق سرپنچ کو ہلاک کرنے والے بندوق برداروں کی شناخت کی گئی ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ چیوا کلان میں سابق سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث بندوق برداروں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ فیاض احمد کی ہلاکت کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔